پاکستان اور جاپان کے درمیان اہم منصوبوں کیلئے گرانٹ کے معاہدے پر دستخط

pak japan

پاکستان اور جاپان کے درمیان اہم منصوبوں کیلئے گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔

بشریٰ بی بی کو زہردینے کے کوئی شواہد نہیں ملے،ڈاکٹر عاصم یوسف

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک میں ٹیکنالوجی اور صحت کی خدمات میں اضافے کیلئے معاہدے پر دستخط ہوئے ،موسمیاتی ادارہ کی سکھر میں تنصیب کیلئے گرانٹ معاہدے پربھی  دستخط ہوگئے۔

سندھ میں ماں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوئے،منصوبوں کا مقصد موسمیاتی مشاہدے اور زچہ بچہ کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بڑھانا ہے۔جاپان پاکستان کے موسمیاتی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں کی حمایت کرتا ہے۔

سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پرعام تعطیلات کا اعلان کردیا

اعلامیہ کے مطابق وزارت اقتصادی امور اور جاپان کی جائیکا کے حکام کے درمیان گرانٹ کے معاہدوں کا تبادلہ ہوا، پاکستان نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے میں تعاون پر جاپان کا شکریہ ادا کیا،جاپانی سفیر نے باہمی ترقی اور دوستی کیلئے پاکستان سےملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں