شاہین آفریدی کی قیادت سے محرومی ٹیم کی بدقسمتی ہے، رمیز راجہ

Rameez Raja

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے شاہین آفریدی کی قیادت سے محرومی کو ٹیم کی بدقسمتی قرار دے دیا۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے قومی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ہمدردی ہے اور ان کو ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا فیصلہ درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور پی سی بی کو چاہیے کہ شاہین آفریدی کے ساتھ اس معاملے کو کلیئر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کی تیاری

واضح رہے کہ ایک سیریز کے بعد ہی شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے پر سابق کرکٹرز کی جانب سے بورڈ کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں