رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا، انشا اللہ عید الفطر بھی ایک ہی روز ہوگی ، چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی


چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولا نا عبدالخبیر آزاد ملک میں ایک ہی روز عید الفطر کیلئے متحرک ہو گئے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نےکہا کہ رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا ہے انشا اللہ شہادت کے مطابق عید الفطر بھی ایک ہی روز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ تمام مکاتب فکر کے علما کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارا گھرانہ 50 سال سے دین کی خدمت کر رہا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو گیا

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 9اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 18اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پرتین چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر 10 اپریل سے لے کر 12 اپریل تک عام تعطیلات ہوں گی۔


متعلقہ خبریں