کراچی: چالان جمع نہ کرانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

Traffic Police

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک نے چالان جمع نہ کرانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں ٹریفک مسائل سے متعلق ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت افسران کا اجلاس ہوا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی ٹریفک کے لیے سنگین مسئلہ ہے اور لوگوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا روزانہ کا معمول بنا رکھا ہے،

انہوں ںے کہا کہ ہماری توجہ چالان کرنا نہیں بلکہ ٹریفک کو بہتر کرنا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کام لوگوں کو سہولیات فراہم کرنی ہیں مگر خلاف ورزی کی صورت میں چالان ضرور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 2021 سے 2023 تک وزیراعظم سیکرٹریٹ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ٹریفک پولیس افسر نے حکم دیا کہ ایک سے زیادہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو صرف ایک ہی چالان دیا جائے اور 30 فیصد نفری کو دن میں اور 70 فیصد نفری کو رات میں مارکیٹوں کے اطراف لگائیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ایس ایس پیز ٹریفک کو مارکیٹوں اور بازاروں کا خود دورہ کرنے اور ٹریفک صورتحال کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں