ایوزیشن جماعتوں کا عید کے بعد حکومت کیخلاف مزاحمتی تحریک چلانے کا فیصلہ

اسد قیصر

اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ،  گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کیلئے اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کا مشتر کہ مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گو ہر علی خان اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ شریک ہوئے ، اجلاس میں پی کے میپ کے سر براہ محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس، اسد قیصر نے بھی شرکت کی۔

انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی ، اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف عید کے بعد عملی مزاحمتی تحریک چلائیں گی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گرینڈ الائنس کا مقصد آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کو کو قائم کرنا ہے، اس سلسلے میں با ضابطہ میٹنگ ہوگی۔رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کے مطابق گرینڈ الائنس میں جماعت اسلامی، ایم ڈبلیوایم ،بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی شامل ہوگی ۔


متعلقہ خبریں