وزیراعظم ایک روزہ دورے پر داسو روانہ، چینی انجینئرز سے اظہار یکجہتی کریں گے


وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کے ہمراہ داسو، کوہستان روانہ ہوگئے۔

شہباز شریف ایک روزہ دورے پر چینی باشندوں پر بشام کے مقام پر ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے کے تناظر میں داسو ڈیم منصوبے میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم چینی انجینئرز اور ورکرز سے اظہارِ تعزیت و یکجہتی کریں گے۔ اس موقع پر چینی ورکرز سے گفتگو بھی کریں گے۔

بشام حملہ ، 10 سے زائد دہشتگرد ، سہولت کار گرفتار ، بارود سے بھری گاڑی افغانستان میں تیار ہونیکا انکشاف

بشام میں دہشتگردی کے واقعے بعد وزیرِ اعظم نے چینی باشندوں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اور واضح اقدامات کی ہدایات جاری کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بشام کے علاقے قراقرم ہائی وے پر ایک بارود سے بھری بس سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں