پی ٹی آئی کی تحریک سے مسلم لیگ کی حکومت نمٹے گی، رانا ثنااللہ

رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک سے پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نمٹے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی یہ تحریک بھی ملک میں فساد اور فتنہ پھیلانے کیلئے ہو گی، ہماری حکومت اس سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، یہ کوئی تحریک نہیں چلا سکیں گے کیوں کہ ان کی سیاست میں فتنہ فساد شامل ہے اور فتنے سے تو سختی سے ہی نمٹا جانا چاہیے۔

کپتانی سے ہٹائے جانےپر شاہین آفریدی کاردعمل آگیا

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس بات کی سمجھ ہے کہ یہ ملک کو خراب کرنا چاہتے ہیں، اور یہی ان کا شروع سے ایجنڈا ہے ، عوام اب ان کی آواز پر باہر نہیں آئیں گے اور نہ ان کا ساتھ دیں گے ۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ ابھی تک پنجاب میں مجھے کوئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے ،اگر حکومت پنجاب مجھے کوئی عہدہ دیتی ہے تو اسے لینے یا نا لینے کا فیصلہ میرا اور میری پارٹی کا ہے۔

ایف بی آر نے9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا

رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی جمہوریت اور ڈائیلاگ پر یقین ہی نہیں رکھتے ، بانی تحریک انصاف کہتا ہے نہ میں کسی سے بات کروں اور نا ساتھ بیٹھوں گا ۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی ایک کلنک اور سیاسی مافیا ہے ، ہم جو بھی بات کرتے ہیں وہ سیاسی وجود کے حوالے سے کرتے ہیں ، لیکن ان کا سیاسی موقف ملک کیلئے خطرے کا باعث ہے ، اور وہ بھی صرف فتنہ اور فساد پر مبنی ہے کیونکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے متعدد بار کہا میں ان کو نہیں چھوڑوں گا ۔


متعلقہ خبریں