اسٹریٹجک اقدام کے تحت وائٹ بال کرکٹ کی قیادت کو تبدیل کیا،پی سی بی

پی سی بی pcb

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ایک اسٹریٹجک اقدام کے تحت وائٹ بال کرکٹ کی قیادت کو تبدیل کیا۔

بحیثیت کپتان میں نے ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی، بابر اعظم

ترجمان پی سی بی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  شاہین آفریدی نے بلاشبہ خود کو ایک اسٹار فاسٹ بالر ثابت کیا ہے،شاہین آفریدی کی کارکردگی کو برقرار رکھنےکیلئے روٹیشن اور آرام کی اہمیت کوسمجھتےہیں۔

فیصلہ کھلاڑیوں کے کریئر اور بالرز کو انجریز سے بچانے کے عزم سے مطابقت رکھتا ہے،ورک لوڈ مینجمنٹ کومدنظر رکھتے ہوئے بالرز کی نمایاں کارکردگی کیلئے فیصلہ کیا گیا۔

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

دوسری جانب پاکستان ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد اپنا ردعمل دے دیا۔

سابق کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ ہم سب ایک ہیں، ہمارا مقصد ایک ہے اورپاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانےمیں مدد کرنا ہی ہماری اولین  ترجیج ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات تھی۔میں ہمیشہ ان یادوں اور مواقع کو یاد رکھوں گا۔

ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملنے پر بابر اعظم کو والد کا نصحیت بھرا پیغام

شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کا کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان بابر اعظم کی حمایت کروں۔میں بابر کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور ان کے لیے احترام موجود ہے۔ میدان کے اندر اور باہر بابر اعظم کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔

 


متعلقہ خبریں