بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملنے پر کہا ہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات تھی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہین ابھی جوان ہیں اور ایک کھلاڑی اور لیڈر کے طور پر ہر روز بہتر ہو رہے ہیں،بحیثیت کپتان میں نے ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی ہے۔
عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کو بونس کے وائرل نوٹی فکیشنز جعلی نکلے
میں آگے بڑھتے ہوئے اہم فیصلوں کے لیے شاہین سے مشورہ کرتا رہوں گا، ہمیں کھیل کے بارے میں ان کی اسٹریٹجک سمجھ سے فائدہ اٹھانا چاہیے،ہمارا مشترکہ مقصد اس ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔
دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابراعظم کے کپتان بننے پر حیرانگی کا اظہارکیا ہے۔
جڑواں شہروں کے رجسٹرڈ ورکرز کے لیے 1008 فلیٹس اور 500 گھر تیار
سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بابراعظم کو کپتان بنانے سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پرحیران ہوں،اگر تبدیلی ضروری تھی تو محمد رضوان بہترین انتخاب تھے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ بابراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور بھرپور حمایت جاری رکھوں گا۔