آئی جی سندھ کی یوم علیؓ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی

یوم علیؓ

حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کی گزرگاہوں، مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی کے مجموعی امور کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ جلوس کے روٹس، مرکزی اجتماعات کی سیکیورٹی کو واچ ٹاورز اور بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی ڈپلائمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔ مرکزی جلوس سے ملنے والے تمام راستوں، انٹری پوائنٹس پر سیکیورٹی کو ہر لحاظ سے غیر معمولی بنایا جائے۔

کالعدم تنظیم کی جانب سے تھریٹ الرٹ، گلگلت بلتستان میں سکیورٹی سخت

انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے مرکزی اور چھوٹے بڑے جلوسوں کے اطراف کے علاقوں میں انٹیلی جنس کو مزید بڑھایا جائے۔ معلومات کے حصول شیئرنگ اور فالو کرنیکے عمل میں تاخیر ہر گز نہ کی جائے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ضلع ٹو ضلع، تھانہ ٹو تھانہ روابط حکمت عملی پر دوران اسنیپ چکنگ، پیٹرولنگ اور سرچنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں