پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 200 روپے سستا

آٹے کی قیمت

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں  ریکارڈ ساز کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سائنسدانوں نے نئی قسم کا دو طرفہ سولر پینل تیار کرلیا

فلور ملز نے 20 کلو آٹا تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کر دی ہے۔گزشتہ ہفتے بھی 80 روپے کمی کی گئی تھی، یوں مجموعی طور پر پنجاب میں 8 دن کے دوران آٹا قیمتوں میں 280 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

پنجاب میں مختلف برانڈ ز 20 کلو آٹا تھیلا کی نئی قیمت (دوکان پہنچ) 2400 تا 2565 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب میں نجی آٹا کی قیمت سرکاری آٹے سے نمایاں کم ہو چکی ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

حکومت نے دس کلو سرکاری آٹا تھیلا کی قیمت 1399 روپے جبکہ 20 کلو قیمت 2790 روپے مقرر کر
رکھی ہے ، نجی آٹا قیمتوں میں کمی اوپن مارکیٹ میں گندم قیمتوں میں کمی کے نتیجہ میں ہوئی ہے۔

محکمہ خوراک نے فلور ملز کیلئے گندم کی قیمت فروخت 4700 روپے فی من مقرر کر رکھی ہے لیکن گزشتہ روز لاہور میں کراچی سے آنے والی نئی دیسی گندم کی قیمت 4025 روپے تھی۔

نہم سالانہ امتحانات ،عملہ نقل کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

چند روز بعد پنجاب کی نئی گندم مارکیٹ میں آنے والی ہے جس کی قیمت 3500 روپے من کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے، کراچی سے لاہور آنے والی امپورٹڈ گندم کی قیمت 4 ہزار روپے ہے لیکن اس کی خریداری پنجاب میں رک چکی ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت صنعت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سکریننگ کا نظام فول پروف بنایا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر، مظفرآباد کو تسلیم نہیں کیا ، ایچ ای سی

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج بھجوانے سے پہلے سکریننگ کے عمل سے گذارا جاتا ہے، پیکیج کی سکریننگ میں پایا جانے والا غیر معیاری سامان واپس کیا جاتا ہے۔

رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم سے پہلے تھیلوں میں موجود اشیاء کا معیار چیک کیا جاتا ہے، یقینی بنایا گیا ہے کہ غیر معیاری اشیاء شہریوں تک نہ پہنچیں۔

سند ھ ، ایسٹر پر مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان

ترجمان وزارت صنعت نے مزید کہا کہ ہر تھیلا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریک سسٹم سے منسلک ہے۔رمضان نگہبان پیکیج کے بارے میں بے بنیاد پراپگنڈا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں