ساندہ لاہورمیں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں سرعام نقل کی اطلاع پر وزیر تعلیم متعلقہ امتحانی مرکز پہنچ گئے۔
سندھ میں درجنوں سرکاری اداروں کا جعلی آڈٹ ہونے کا انکشاف
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نقل کرواتے عملے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ نقل میں ملوث پایا گیا۔
بعض امیدوار دوسرے امیدواروں کی جگہ پرچہ دیتے بھی پائے گئے،سنٹر میں 300 سے زائد طلبہ امتحان دے رہے تھے۔
سید علی ناصر رضوی نئے آئی جی اسلام آباد تعینات
وزیر تعلیم نے نقل کے جرم میں ملوث عملہ کے 5 افراد گرفتار کروا دئیے،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے طلبہ سے بیانات بھی لئے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جا سکتی،ریڈ لائن عبور کرنے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔