پی سی بی کا بابر اعظم کو قومی ٹیم کی کپتانی دینے کا فیصلہ

babar azam

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سابق کپتان آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بطور پاکستانی کپتان واپس آئیں گے۔

کپتان بننے کے بعد بات شان یا بابر کی نہیں، پاکستان کی ہوتی ہے، شان مسعود

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نئے کپتان کے حوالے سے چند گھنٹوں میں اس کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

اس حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ پی سی بی کی پیشکش پر بابر نے سوچنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ وہ اپنی فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بورڈ نے موجودہ ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کو اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا ہے۔ شاہین نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم قریبی لوگوں نے فوری طور پر قیادت سے دستبردار نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا، شاہین آفریدی

خیال رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ رات 3 گھنٹے تک اہم امور پر سلیکٹرز محمد یوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل سلمان واہلہ سے مشاورت کی تھی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ سال نومبر میں تمام فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹہ اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں