میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا، شاہین آفریدی

شاہین آفریدی

لاہور: پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا۔

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سال 2022 میں جب کپتان بنایا گیا تو مجھے تب بھی یقین نہیں آیا جبکہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے مجھے کپتانی سے اس لیے منع کیا تھا کہ انہیں میری باؤلنگ متاثر ہونے کا ڈر تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ٹیم ہارے تو سب سوچتے ہیں کہ کپتان نے ہروایا لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ 11 رکنی ٹیم کا الزام صرف ایک قیادت کرنے والے شخص پر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتانی کی ذمہ داری دی ہے تو شاہین کو وقت بھی دیں، شاہد آفریدی

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کپتانی میں ہر صورتحال میں سب کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنا چاہیے اور میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا کیونکہ ڈنڈا جسم کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ زبان دل میں سوراخ کر سکتی ہے اس کو درست جگہ پر استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل سمجھیں اور زیادہ سمجھانے سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ کھلاڑی کو بیک کرنا اور اعتماد دینا چاہیے کیونکہ وہ اپنی مہارت اور محنت سے یہاں تک پہنچتا ہے جبکہ کرکٹ میں ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔


متعلقہ خبریں