طالبان دہشتگردوں کو محفوظ جگہ نہ دیں، امریکہ


واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشتگردوں کو محفوظ جگہ نہ دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ طالبان عالمی برادری سے انسداد دہشتگردی کے اپنے تمام وعدے پورے کریں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان پر واضح کر دیا ہے کہ ان کی ذمہ داری ہے دہشت گردوں کو محفوظ جگہ نہ دیں۔ ہم دہشت گرد گروہوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف چوکس رہیں گے اور ہم ابھرتے خطرات کے خلاف تیار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد واشنگٹن کی ترجیح ہے، امریکا

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ دیگر مغربی ملکوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے روکنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرعزم رہیں افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کے لیے لانچنگ پیڈنہ بن سکے۔ داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کو فروری 2022 میں صدر کے حکم پر نشانہ بنایا گیا اور داعش رہنما حاجی عبداللہ پر کابل میں کامیاب فضائی حملہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ کابل میں کارروائی کے دوران القاعدہ کا امیر بھی مارا گیا تھا اور ایمن الظواہری بھی امریکی فضائی حملے میں مارا گیا۔


متعلقہ خبریں