ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو، سربراہ وزیراعظم ہوں گے

Shahbaz Sharif

وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کی تشکیل نو کردی جس کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے، کمیٹی کےلیے سیکریٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو ای سی ایل کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار، وزیر انسانی و سائل شامل ہیں۔

مزید 24 افراد ای سی ایل پر ڈال دیئے گئے ، بابر اعوان کا نام خارج

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیر قانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے 24 نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری جبکہ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام نکالنے کی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پرسرکولیشن کے ذریعے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی ہے۔

سائفر معاملے پر ڈونلڈ لو سچا تو عمران خان پر مقدمہ جھوٹا ہے، بابر اعوان

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے، بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں