سائفر معاملے پر ڈونلڈ لو سچا تو عمران خان پر مقدمہ جھوٹا ہے، بابر اعوان

بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو نے خود بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مؤقف درست ثابت کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے کانگریس کمیٹی میں سائفر سے متعلق بیان پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ  ڈونلڈ لو نے تو عمران خان کو سائفر کیس سے بری کرنے والا بیان دیا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کہتے ہیں کہ سائفر ہے ہی کوئی نہیں، کیس فوری واپس لینا چاہیے۔ سائفر معاملے پر امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو سچا ہے تو عمران خان پر مقدمہ جھوٹا ہے۔

سائفر سرا سر جھوٹ، عمران خان کو ہٹانے میں کوئی کردار نہیں، ڈونلڈ لو

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی پوری کوشش ہو گی کہ پاک ایران گیس پائپ لائن نہ بنے، کیا یہ مداخلت نہیں ہے؟ شرم کریں جو لوگ کہتے ہیں کہ مداخلت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی مینڈیٹ چور حکومت تو سیلوٹ مار گورنمنٹ ہے، یہ سب سے پہلے ڈونلڈ لو کو سیلوٹ مارتے ہیں۔


متعلقہ خبریں