عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

عمران خان

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔

پنجاب حکومت نے 12 مارچ کو سکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتے کیلئے پابندی عائد کر دی تھی جو آج جمعرات کو ختم کر دی گئی۔

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ نے پابندی کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہی سمیت دیگر تمام قیدی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ملاقاتیوں سے مل سکیں گے۔

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل کے قریب حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تربیت یافتہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا ، جیل حکام کو دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئی تھیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں