خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈجاری نہ ہونے پر چیف جسٹس کا نوٹس

چیف جسٹس نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے جمع کرا دیے ھ| urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فائل


لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈز جاری نہ ہونے پر ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے عید کے پہلے روز لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس کے دورے کے دوران خواجہ سراؤں نے شناختی کارڈ جاری نہ ہونے اور درپیش مسائل سے متعلق شکایات کیں تھیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ پیر کے روز کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب، اخوت فاؤنڈیشن کے امجد ثاقب سمیت متعلقہ حکام کو طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں