امریکہ اور اس کے حواری جو کر رہے ہیں وہ سب بے کار جائے گا، روسی صدر


ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے حواری جو کر رہے ہیں وہ سب بے کار جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں جبکہ امریکہ اور اس کے حواری جو کر رہے ہیں وہ سب بے کار جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا اور پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے سیاستدان کی تصویر وائرل

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ دھوکہ دہی کی باتیں کرنے والے اپنی عوام کو ڈرا کر اضافی رقم بٹورنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کئی قومیتوں اور مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے جبکہ مسلم اور یہودی دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح ہمارے بھائی ہیں۔


متعلقہ خبریں