میکسیکو: جنگلات میں لگنے والی آگ 18 ریاستوں تک پھیل گئی


میکسیکو سٹی: امریکی ریاست میکسیکو میں لگنے والی آگ نے 18 ریاستوں کے 60 جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میکسیکو میں تین روز قبل لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا اور تیزی سے پھیلتی آگ نے 18 ریاستوں کے 60 جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آگ لگنے کے باعث جہاں ہزاروں ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے وہیں جنگلی حیاتیات بھی بڑی تعداد میں جل کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد امریکہ کی ترجیح ہے، میتھیو ملر

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی جبکہ آگ سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع  نہیں ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ملک بھر سے فائر فائٹرز کو طلب کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں