پنجاب پولیس میں بھرتیاں ، انٹرویوز کا شیڈول تبدیل کردیاگیا

punjab police

ضمنی انتخابات کے باعث پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کے سلسلے میں انٹرویو کا شیڈول تبدیل کردیاگیا ہے۔

ججز خط کا معاملہ: وزیراعظم ، چیف جسٹس ملاقات طے

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت 7 اضلاع میں ضمنی انتخابات کے باعث انٹرویو ایک ماہ تاخیر سے ہوں گے،تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو آئندہ ماہ 25 اپریل سے 4 مئی تک ہوں گے۔

شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ ،نارووال گجرات اور ڈی جی خان میں انٹرویو 25 اپریل سے 4 مئی تک ہوںگے،لاہور میں 42 سے امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا۔

آئی ایم ایف کا صنعتی ٹیرف میں کمی کیلئے کپیسٹی چارجز کم کرنے کا مشورہ

باقی 19 اضلاع میں انٹرویو کا مراحلہ شروع ہے ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11 ہزار کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں