آئی ایم ایف کا صنعتی ٹیرف میں کمی کیلئے کپیسٹی چارجز کم کرنے کا مشورہ

فائل فوٹو


آئی ایم ایف نے  صنعتی ٹیرف میں کمی کیلئے کپیسٹی چارجز کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملکی ضروریات کیلئے پہلے نئے پاور پلانٹس کو چلایا جائے۔

نئے پاور پلانٹس سے مکمل پیداواری صلاحیت حاصل کی جائے ،ایسا کرنے سے بجلی ٹیرف میں 18 روپے کے کیپیسٹی چارجز میں کمی آ سکتی ہے۔

سینیٹ الیکشن ،پنجاب سے 7 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب

نئے پاور پلانٹس سے پوری بجلی نہ خریدنے پر صارفین پر سالانہ2 ہزار ارب روپے کا بوجھ آتا ہے،کیپٹو پاور پلانٹ کو سستی مقامی گیس کی فراہمی ریٹ بڑھا کر منقطع کر دی جائے۔

آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ مقامی گیس سے سرکاری شعبے کے 5 ہزار میگاواٹ والے گیس پاور پلانٹس کو چلایا جائے۔

ایچی سن کالج کے پرنسپل سے3 مرتبہ بات ہوئی،استعفیٰ واپس لینے کو کہا، عطا اللہ تارڑ

مقامی گیس سے ایل این جی کے مقابلے میں 10 سے 14 روپے فی یونٹ سستی بجلی پیدا ہو گی،تمام صنعتی زونز کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم نے  پاور ڈویژن کو اضافی بجلی کی صنعتوں کو فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت  کی ہے۔


متعلقہ خبریں