برسلز: یورپی یونین نے ایپل، گوگل اور میٹا کو نئے ضوابط پر عملدرآمد میں ناکامی کے الزام پر اپنی تحقیقات میں شامل کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی حکام کے مطابق ایپل، گوگل اور میٹا متعارف کرائے گئے قانون پر عمل درآمد کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔
حکام کے مطابق کمیشن ایپل اور گوگل کے ایپ اسٹورز کے “اسٹیئرنگ قوانین” پر تحقیقات کر رہا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہا تھا کہ آیا دونوں کمپنیاں صارفین کے لیے اپنے اسٹورز کے علاوہ پروڈکٹس پیش کرنے پر مناسب کام کر رہی ہیں یا نہیں۔
میٹا کے خلاف تحقیقات اس کی ایک اسکیم کی وجہ سے ہو رہی ہیں جس کے تحت کمپنی صارفین سے ان کا ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال نہ کرنے کے لیے ادائیگی کا مطالبہ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی وزیر مواصلات کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانےکا مطالبہ
تحقیقات میں قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے پر کمپنیوں کو ان کی سالانہ آمدنی کا 10 حصہ جرمانے کی مد میں ادا کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ ان کمپنیوں کے اعتبار سے اربوں ڈالرز مالیت کا ہوسکتا ہے۔
رواں ماہ متعارف کرائے جانے والے یورپی یونین ڈیجیٹل مارکٹس ایکٹ (ڈی ایم اے) میں بڑی کمپنیوں کو توجہ کا مرکز رکھتے ہوئے اہم تبدیلیاں لازم قرار دی گئیں تھیں جن میں سے اکثریت کا تعلق عدم مسابقتی سرگرمیوں کو روکنے سے تھا۔