ایپل نے صارفین کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی

iphone

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی متعدد پروڈکٹس کے لیے نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فونز اور آئی پیڈ ورژن کے لیے جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ یہ نئی اپ ڈیٹ  17.4.1 آئی فون ، آئی پیڈ اور ایپل ویژن پرو کے لیے ہے۔

رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

ایپل کے مطابق سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں بگز کی مرمت اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ تاہم کمپنی کی جانب سے اس متعلق کچھ نہیں بتایا گیا کہ اس اپ ڈیٹ میں کو نسے بگز اور سیکیورٹی مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے رواں ماہ کے ابتدا میں ایپل نے صارفین کے لیے آئی میسج کی سیکیورٹی اور پوڈ کاسٹ ایپ میں واضح تبدیلیوں کے ساتھ آئی اوایس 17.4 اپ ڈیٹ متعارف کروائی تھی۔


متعلقہ خبریں