اللہ تعالیٰ عید کے موقع پرہم پہ رحمتیں نازل فرمائے،ایڈمرل ظفر محمود


اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پراللہ تعالیٰ ہم پہ رحمتیں نازل فرمائے اورہمیں ایمان کامل کی نعمت سے نواز دے۔

انہوں نے یہ بات عیدالفطر کے موقع پرنماز عید کی ادائیگی کے بعد مختلف شعبہ جات بشمول سرونگ اور ریٹائرڈ افراد سے ملاقات کے دوران اپنے پیغام میں کہی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاکستان کے غیورعوام اور ہردم تیار بحری سرحدوں کے محافظوں کو عید کی مبارکباد دی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ انہیں عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اس موقع پر پاک افواج کے شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں