زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین نے خواب میں چلائی ہوگی، کیپٹن (ر) صفدر

کیپٹن (ر) صفدر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان جیل میں جتنی عیاشی کر رہے ہیں، پوری زندگی نہیں کی۔

پشاور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو میٹرو ٹرین اور نہ ہی یہ حکومت چلنے والی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی علی امین نے خواب میں ٹرین چلائی ہوگی۔ خیبرپختونخوا حکومت پہلے 11 سو ارب روپے کا قرض تو ختم کریں۔ خیبرپختونخوا حکومت شہباز شریف سے نقل کر رہی۔

بانی پی ٹی آئی 25 رمضان سے پہلے جیل سے باہر آجائیں گے، بیرسٹر سلمان صفدر

انہوں نے کہا کہ سینیٹ امیدوار اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے۔ جنرل الیکشن میں بھی اعتراض کے بعد انہیں نااہل کیا گیا تھا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی، انڈے مل رہے ہیں اور کیا چاہیے۔ اڈیالہ جیل میں قید ایک قیدی کو عام قیدیوں کی طرح حقوق حاصل ہیں۔


متعلقہ خبریں