آٹاسستافروخت کرنے پر دکاندارکو جرمانہ

آٹے کا تھیلا flour

شہر قائد میں آٹا سستا فروخت کرنے پر بھی پابندی لگ گئی ، کمشنر کی ٹیم نے ایک دکاندار پر جرمانہ کر دیا۔

کراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں سستا آٹا فروخت کرنے پر کمشنر کی ٹیم نے دکان دار پر جرمانہ کر دیا۔ ہول سیل گروسرز نے جرمانوں پر احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

محکمہ خوراک نے گندم کی نئی فصل کی فی من امدادی قیمت کی تجویز پیش کر دی

چیئر مین ہول سیل گروسرز نے کہا کہ کمشنر کی ٹیم نے سستا آٹا فروخت کرنے پر جرمانہ کر دیا ہے، آٹے کی سرکاری قیمت 123روپے ہے جبکہ ہم 115 روپےمیں فروخت کر رہے تھے۔

انکا کہنا تھا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی غریبوں کوسستا آٹا دینے پر جرمانہ کرنا سراسر ظلم ہے۔


متعلقہ خبریں