سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے رویے میں بہتری آئی ہے ، مصدق ملک


وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایک ڈیڑھ ہفتے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے رویے میں بہتری آئی ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ شہباز شریف نے اسمبلی میں بات چیت کیلئے ہاتھ بڑھانے کا کہا اور ملک کو اس وقت مرہم کی ضرورت ہے ، وزیراعظم نے ہر تقریر میں کہا میں ہاتھ بڑھانا چاہتا ہوں۔

عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہونگے یا نہیں ؟ اہم خبر

انہوں نے کہا کہ سیاسی تناو کی وجہ سے پالیسی کے حوالے سے بھی بات نہیں ہو پاتی ، ہمیں لوگوں نے اس لیے ووٹ دیا کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے ۔

جب شہباز شریف اپوزیشن لیڈر تھے تو میثاق معیشت کی بات کی تھی ، اس وقت بلاول بھٹو نے بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی کو بات چیت کیلئے مجبور نہیں کیا جا سکتا ، لیکن ایک ڈیڑھ ہفتے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے رویے میں بہتری آئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا خود وزیراعظم سے ملاقات کیلئے آئے ، وہ ایپکس کمیٹی میں بھی آئے، علی امین گنڈا پور کا رویہ بہت اچھا تھا تقریر بھی بہت اچھی کی۔بظاہر لگتا ہے جیسے ہاتھ بڑھایا جا رہا ہے ہو سکتا ہے کچھ برف پگھلے۔


متعلقہ خبریں