سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ ہوگا

سورج گرہن

سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ 8 اپریل کو ہوگا،سائنسدانوں کے مطابق  برصغیر پاکستان و بھارت میں نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سائنسدانوں نے بتایاکہ8اپریل کو ہونے والا سورج گرہن سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا۔ سائنسدانوں کے مطابق 50سال قبل مکمل گرہن کا نظارہ دیکھا گیا تھا، اب لوگ رواں سال اسے دوبارہ دیکھ سکیں گے۔

سائنسدانوں کے مطابق میکسیکو میں شروع ہونے والا  گرہن ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس، میسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیویارک، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر سے ہوتا ہوا کینیڈا پہنچے گا۔

آئی ٹی سیکٹر کی ترقی، برآمدات بڑھانے کیلئے وزیر مملکت کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی قائم

سورج گرہن کے دوران امریکا کی بیشتر ریاستوں میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا، اس حوالے سے سینکڑوں ا سکولوں میں پہلے ہی تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے، اسی طرح ٹینیسی اور مشی گن کے کچھ حصے مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے، گرہن کا کل وقت 4 گھنٹے 39 منٹ تک رہے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے تو پھر تھوڑی دیر کیلئے اندھیرا چھا جاتا ہے، تاہم اگر چاند زمین اور سورج کے درمیان آجائے اور سورج کو مکمل طور پر ایک دائرے میں ڈھانپ لے تو مکمل سورج گرہن ہوتا ہے۔

اس عمل کی وجہ سے سورج کی کرنیں زمین تک نہیں پہنچ سکتیں، جس کے باعث بعض علاقوں میں مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے اور یہ سورج گرہن کہلاتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں