اگر وزیر اعلیٰ علی امین کرپشن کریں تو انہیں کون اینٹ مارے گا؟ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو خود یقین نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں، خیبر پختونخوا کا جو حق ہے وہ دیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کرپشن کرنے والے کا سر پھاڑ دیں۔ اگر وزیر اعلیٰ علی امین کرپشن کریں تو انہیں کون اینٹ مارے گا؟

عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑدیں، علی امین گنڈا پور کی تجویز

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ کے پی مرکز کے ساتھ تعلقات بگاڑیں گے تو ہمارا صوبہ پیچھے رہے گا۔ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے خیبر پختونخوا کا جو حق ہے وہ دیا جائے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا چاہتے ہیں مخصوص نشستیں جیتنے والے حلف نہ لیں، اگر اسپیکر نے حلف نہ لیا تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے سندھ اور بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے گورنرز ہوں گے، نام ابھی فائنل نہیں ہوئے۔ 2 اپریل کو سینیٹ کے الیکشن کے بعد حکومت مکمل ہو جائے گی، مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، اُمید ہے بحران سے نکل جائیں گے۔

نو فلائی لسٹ سے نام نکلوانے پر ملیکہ بخاری کا وزیراعلیٰ پنجاب کو شکریہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور نام میرا لو۔ رشوت لینے اور دینے والا دونوں دوزخی ہیں، مجھ سے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں شخص رشوت مانگ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں