لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب

سائرہ افضل تارڑ

عام انتخابات میں این اے 67 حافظ آباد سے شکست کھانے والی لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب ہوگئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر رہنما سائرہ افضل تارڑ کو خصوص نشست ملنے کے بعد ضلع حافظ آباد میں خواتین ایم این ایز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ سائرہ افضل تارڑ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورِ حکومت میں وفاقی وزیر کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔

اس حوالے سے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں ن لیگ کے مِشن کو جاری رکھیں گے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گی۔

حافظ آباد میں بڑا اپ سیٹ ، ن لیگی سائرہ افضل تارڑ بڑے مارجن سے ہار گئیں

خیال رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں سائرہ افضل تارڑ کو اپنے حلقے سے شکست ہوئی تھی۔ NA-67 حافظ آباد سے انکی مدِمقابل آزاد امیدوار انیقہ مہدی 211,039 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی تھیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ مسلم لیگ نن کی رہنما اور سابقی وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی بہو ہیں۔


متعلقہ خبریں