دی ہنڈریڈ ڈرافٹ، بابراعظم ، محمدرضوان، شاہین شاہ نے بھی رجسٹریشن کروالی


قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان نے مینز دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ میں اپنے ناموں کو رجسٹر کروالیا۔

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل تینوں کرکٹرز نے رجسٹریشن مکمل کروائی، بابر، رضوان اور شاہین شاہ اب ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے انتخاب کے اہل ہیں۔

پاکستان کے ڈالر بانڈ کی قدر دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تینوں پاکستانی ٹاپ اسٹارز کی بولی کم از کم ایک لاکھ یورو یعنی 3 کروڑ 12 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے لگنے کا امکان ہے جبکہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے صائم ایوب ڈرافٹ لسٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے آل راونڈرآندرے رسل اور جیسن ہولڈر کے ساتھ ساتھ تیز گیند باز الزاری جوزف نے اپنی ریزرو قیمت کو 75 ہزار یورو کر دیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیا

خیال رہے کہ دی ہنڈریڈ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پلئیرز ڈرافٹ میں 65 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی، جس میں 60 مینز جبکہ 5 ویمنز کھلاڑی شامل تھیں۔ واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 23 جولائی سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں