ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات پارٹ ون 19مارچ سے شروع ہونگے

exam matric

ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات پارٹ ون 19مارچ سے شروع ہوں گے جس کیلئے امتحانی سنٹرز قائم کر کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144کا نفاذ کر کے امتحانی سنٹرز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی۔

ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میٹرک 2024پارٹ ون کے امتحانات 19مارچ سے شروع ہوں گے جس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے امتحانی سنٹرز قائم کر کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144کا نفاذ کر کے امتحانی سنٹرز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی،یاد رہے کہ امسال تعلیمی بورڈ میٹرک پارٹ 2کے امتحان کے نتائج کا اعلان 20جولائی اور میٹرک پارٹ 1 کے نتائج کا اعلان 19اگست کو کرے گا۔


متعلقہ خبریں