مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ

سونا

پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی۔ سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 515 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس سے نئی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے ہوگئی۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 5 ڈالر سستا ہونے کے بعد 2170 اونس ہوگیا۔


متعلقہ خبریں