سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تین چار کمرے دیئے ہوئے ہیں، عطااللہ تارڑ کا انکشاف

عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارا مکمل ایجنڈا ہے کہ میثاق معیشت کے ساتھ میثاق مفاہمت بھی ہو، وزیراعظم نے میثاق معیشت کے ساتھ میثاق مفاہمت کی بھی بات کی تھی۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہاوس کے اندر اچھا ماحول رہے، معیشت کو درپیش چیلنجز  ہم سب مل کر عبور کریں گے، ہم اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخو علی امین گنڈا پور کی ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی تھی، لیڈر آف اپوزیشن کو نوٹیفائی ہونا چاہئے۔

بانی تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کی ہفتے میں 4ملاقاتیں ہوتی تھیں، عطا تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف کو تین چار کمرے دیئے ہوئے ہیں، ملاقاتوں کے حوالے سے ایک عارضی طور پر مسئلہ آیا تھا جوجلد ہی حل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوں ،اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی آئی ایم ایف کے باہر احتجاج کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے ۔

اگر سیاسی صورتحال میں غیر یقینی رہے گی تو معاشی صورتحال بھی غیر یقینی برقرار رہے گی ، ہم معیشت کے حوالے سےاصلاحات کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کا ہم سے اتحاد سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رضا مندی سے ہوا،صاحبزادہ حامد رضا

انکا مزید کہنا تھا کہ جو 9مئی واقعے میں ملوث نہیں ان کے حوالے سے بات چیت ہو سکتی ہے، اس ملک کی معیشت کو آگے چلانے کیلئےضروری ہے کہ بات چیت کی جائے،ہمیں ملک دشمن ایجنڈے کو چھوڑ کر سنجیدگی کے ساتھ بیٹھنا ہوگا اور اپوزیشن کا کردار بھی ذمہ دارانہ ہونا چاہئے۔


متعلقہ خبریں