پی ٹی آئی کا ہم سے اتحاد سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رضا مندی سے ہوا،صاحبزادہ حامد رضا

حامد رضا

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میری سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے کمٹمنٹ پہلے بھی تھی آج بھی ہے اور رہے گی۔

ہم نیوز کےپروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس ” میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہم سے اتحاد سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رضا مندی سے ہوا تھا ، بلے باز والا موصوف پریشر برداشت نہ کر سکا، ہم سب کلیئر تھے کہ الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دے گا۔

مقامی عدالت نے10سال بعدسابق چیف جسٹس افتخارچودھری کےہتک عزت کیس کافیصلہ سنادیا

انہوں نے کہا کہ آر او ز نے میری پارٹی کے 21ایم پی ایز کے ٹکٹ مسترد کیے تھے، میرے ٹویٹ کے مخاطب کل شیر افضل نہیں تھے نا کوئی اور تھا، میں نےجس جگہ پیغام دینا تھا میں نے وہاں پر دےدیا۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، انہوں نے اپنے بیان کی تردید بھی کر دی ہے ،شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم سنی اتحاد کونسل کے احسان مند ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ جو پالیسی مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی دیں گے اس پر عمل کریں گے، پالیسی بانی تحریک انصاف کی ہی چلے گی،جو وہ کہیں گے وہی ہوگا۔

سینیٹ انتخابات کےحوالے سے مشاورت جاری ہے، آج رات تک کورکمیٹی اس حوالے سے فیصلے کرے گی۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، فیصل واوڈا

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹ انتخابات میں ہمارے پلیٹ فارم سے جائیں گےتو سو بسم اللہ، جن لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ان کو ٹکٹ ملنا چاہئے، ہم کسی ادارے کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے۔


متعلقہ خبریں