وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

سابق وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، رمضان کے بعد ان کیلئے حالات مشکل ہوں گے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آزادامیدوارہوں، ایم این اے،وفاقی وزیراور سینیٹر رہ چکا ہوں، میں پاکستان پیپلز پارٹی سمیت کسی دوسری سیاسی جماعت کا امیدوار نہیں ہوں۔

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت کچھ ہواہے،تحریک انصاف والےچاند پرحکومت بنائیں تو زیادہ بہترہے،بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بناسکتےہیں، اگر وہ میری پہلےباتیں مان لیتے تو صورت حال بہتر ہوتی۔

فیصل واوڈا نے علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، ان کے خلاف رمضان کے بعدحالات مشکل ہوں گے، کے پی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی، وہ 11بجےحلف لےسکتےہیں توجیل بھی جاسکتے ہیں۔

پی آئی اے کی نجکاری کو سب سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی،وزیر خزانہ

دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

علی امین گنڈاپور نے اسپیشل اٹارنی ہدایت اللہ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں وزارت داخلہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 6 دہشتگردہلاک، 5 جوان اور2 افسرشہید

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات درخواست گزار کا بنیادی حق ہے۔ مزید کہا گیا کہ عمران خان سے سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔


متعلقہ خبریں