عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں کروڈ آئل 80 ڈالر سے کم ہوکر 78.25 ڈالرز فی بیرل پر آگیا ہے تاہم عالمی سطح پر کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستانی عوام کو کوئی فائدہ نہ مل سکا۔
پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 ہزار 22 ارب روپے پر پہنچ گیا
دوسر ی جانب گزشتہ روز بھارتی حکومت نے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 2روپے کی کمی کی گئی ہے ۔
بھارتی وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
حکومت کے آتے پیٹرول 11روپے بڑھ چکا ہے، فیصل واوڈا
خیال رہے کہ پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیٹرول کی قیمت 279روپے 75پیسے فی لیٹر برقراررہے گی۔
جبکہ ڈیزل فی لیٹر ایک روپیہ 77پیسہ سستا کیا گیا ہے ،ڈیزل کی نئی قیمت 285روپے56پیسے فی لیٹر ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا۔