کراچی: ڈکیتی میں ملوث سابق ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار گرفتار

Arrested

کراچی میں تاجر کے اغوا اور ڈکیتی کے الزام میں سابق ایس ایچ او اور 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق تین روز قبل تاجر کو اغوا کرنے اور ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے کے الزام میں زمان ٹاؤن تھانے کے سابق ایس ایچ او اور 4 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق تاجر کو لوٹنے والی پولیس پارٹی مغوی کو نارتھ ناظم آباد میں چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران سابق ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور دیگر پولیس اہلکار تاجر کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث پائے گئے۔ جس کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو معطل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت طلب

آئی جی سندھ رفعت مختار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد سچل تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی گئیں۔


متعلقہ خبریں