پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت طلب

Shair Afzal Marwat

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو بھی طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو متنازع ٹوئٹ  کے معاملے پر ایف آئی اے نے 18 مارچ کو طلب کیا ہے۔

شیر افضل مروت کو طلبی کا سمن ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے جاری کیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی شیر افضل مروت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ بچوں کا معاملہ، گورنر سندھ نے دونوں بچوں کی کفالت کا اعلان کر دیا

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی سے دو فیصلے کرنے میں غلطی ہو گئی۔ پہلا فیصلہ شیرانی گروپ سے اتحاد کرنا اور دوسرا فیصلہ وحدت المسلمین کے ساتھ شمولیت کا فیصلہ کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں