کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے بچوں کی مکمل کفالت کا اعلان کر دیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کئی گھنٹے لاپتہ رہنے والے بہن بھائی ایان اور انابیہ سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے دونوں بچوں سے ملاقات کے دوران ان کی مکمل کفالت کرنے کا اعلان کر دیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دونوں بچوں کے مکمل تعلیمی اخراجات بھی برداشت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے تمام بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہو چکی ہے تو وہ بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انسانی ترقی کی درجہ بندی میں بہتری کی جانب گامزن
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے 2 روز قبل رات گو لاپتہ ہو گئے تھے جن کے بارے میں ان کے ماموں کا کہنا تھا کہ وہ گھر سے باہر برگر لینے گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے۔
لاپتہ ہونے والے بہن بھائی کی خبر تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی جس کے بعد ان کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا تھا تاہم کچھ گھنٹے بعد ہی بچوں کی والدہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں بچوں کے ملنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں کو نامعلوم افراد گھر کے قریب چھوڑ گئے۔