عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا

عریشہ رضی

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

عریشہ رضی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ مکہ میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔

انٹرویو میں انتہائی ذاتی باتیں کرنا میری غلطی تھی، امر خان

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ہم نے میاں بیوی کی حیثیت سے اپنے اپنے خاندانوں کے ہمراہ پہلا عمرہ ادا کر لیا ہے، الحمداللہ، حقیقی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ عریشہ رضی خان کی رواں سال کے آغاز میں اپنے شوہر عبداللہ فرخ کے ساتھ رخصتی ہوئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں