اسامہ میر پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپن باؤلر بن گئے

اسامہ میر

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر پاکستان سپر لیگ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپن باؤلربن گئے۔

وہ پی ایس ایل سیزن نائن میں اب تک 21وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اسامہ میر نے پی ایس ایل سیزن آٹھ میں 20وکٹیں حاصل کرنے والے راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

‘ون ڈاؤن کھیلنے پر مطمئن نہیں تھا’، بابر کا کپتان شاہین کے فیصلے سے متعلق بیان

اسامیر نے گزشتہ شب کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے 30 ویں میچ میں 3.5اوورز میں 22رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اسپنرز میں اسامہ میرنے مذکورہ ریکارڈ بنایا ہے تاہم فاسٹ باؤلرز میں حسن علی نے 2019میں 25 اور عباس آفریدی نے 2023میں 23وکٹیں لی تھیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں