خیبرپختونخوا حکومت نے 27 ارب روپے سے زائد بیرونی قرضہ واپس کردیا

بیرونی قرضہ

خیبرپختونخوا حکومت نے 27ارب 643کروڑ روپے قرضہ بیرونی مالیاتی اداروں کو سود سمیت واپس کردیا۔

خیبرپختونخوا حکومت 2017ء سے اب تک 27ارب 643کروڑ روپے بیرونی مالیاتی قرضوں کی مد میں سود سمیت واپس کرچکی ہے، ان میں امریکی ڈالروں کی صورت میں ملنے والے قرضوں میں سے 24ارب 235 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں، جس میں 6ارب روپے سود بھی شامل ہے۔

جاپانی ین کی مد میں لئے جانے والے قرضوں میں 2ارب 555کروڑ روپے قرضہ ادا کیا جا چکا ہے جس میں دس کروڑ روپے سود کی رقم شامل ہے۔

ابھی تک وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی کوئی تجویز نہیں،قمرزمان کائرہ

یورو میں ملنے والے قرضوں کی مد میں گزشتہ سال صرف سود کی مد میں 48کروڑ 7لاکھ ادا کیے گئے ہیں،جرمن (ڈی ایم)کی صورت میں حاصل قرضوں میں اب تک 4کروڑ 8لاکھ روپے کا قرضہ واپس کیا جا چکا ہے جس میں 40لاکھ سود کی مد میں ادا کیا گیا۔

اسی طرح اندرونی ملک قرضوں کی مد میں 3کروڑ 18لاکھ روپے قرضہ واپس کردیا گیا، جس میں 32 ملین سود بھی شامل ہے،محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق بیرونی مالیاتی اداروں سے سود پر لئے گئے قرض کی واپسی شروع کردی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے مالی بجٹ میں قرضوں کی ادائیگی کیلئے صوبے کے بجٹ میں قرضوں کی واپسی کیلئے مختص شدہ رقم سے اس کی ادائیگی جاری ہے جس کی اگلی قسط رواں ماہ کے آخر تک دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کی چین کو کٹلری کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ

خیبرپختونخوا کے قرضوں کی ادائیگی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبے کے این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی کرکے خیبرپختونخوا کے قرضے چکا رہی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بیرونی مالیاتی اداروں کو 2017-18ء میں 8ارب روپے کا قرضہ واپس کیا، اسی طرح 2018-19ء میں 9ارب روپے قرضہ، 2019-20ء میں 12ارب روپے سے زائد قرضہ واپس ادا کر چکے ہیں، جبکہ2020-21میں لگ بھگ 12ارب روپے قرضہ اتارا گیا۔

2021-22ء میں 15ارب روپے قرضہ اور مالی سال 2022-23کے دوران 27ارب سے زائد قرضوں کی واپسی یقینی بنائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں