نواز شریف کے بیٹوں کے کرپشن کیسز کھل گئے


اسلام آباد(زاہد گشکوری): سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں کے تمام کرپشن کیسز کھل گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز پانامہ کرپشن کیسز میں 14 مارچ کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

دونوں ملزمان کے مقدمے کی سماعت العزیزیا، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں بھائی 7 سال بعد پاکستان واپس آئے ہیں اور آخری بار پانامہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے پاکستان آئے تھے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیمیں اپنا سارا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار

نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر جھوٹے کیسز ہیں تاہم ہم نے اپنے آپ کو عدالت اور قانون کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ہمیں سنے بغیر ریڈ ورنٹ جاری کرائے گئے اور مفرور قرار دیا گیا تاہم 7 سال بعد پاکستان آئے ہیں اور جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پہلے ہی تینوں مقدمات میں عدالت سے بری ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں