معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا ۔
ملک میں عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں متوقع
انسٹاگرام میں اپنی پوسٹ میں اداکار نے فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ نئی فلم عید 2025ء میں ریلیز ہوگی۔
ڈائریکٹر اے آر مروگاداس اس سے قبل اداکار عامر خان، رجنی کانت اور اکشے کمار کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔فلم کے نام اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے ابھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے ،توقع ہے کہ اس کا اعلان بھی جلد کردیا جائیگا۔
آصف زرداری کے دوبارہ صدر بننے پر ایان علی کا بیان بھی سامنے آگیا
یاد رہے سلمان خان اس وقت دبئی میں جاری سیلبریٹی کرکٹ لیگ میں شریک اپنے بھائی سہیل خان کی ٹیم ممبئی ہیروز کو سپورٹ کرنے کیلئے موجود ہیں۔ سلمان خان کی والدہ سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی دبئی میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں۔
View this post on Instagram