آصف زرداری کے دوبارہ صدر بننے پر ایان علی کا بیان بھی سامنے آگیا


آصف علی زرداری کے دوبارہ صدر پاکستان بننے پر معروف ماڈل ایان علی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار

ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ قابل احترام آصف علی زرداری ایک بار پھر سربراہِ مملکت بن گئے ہیں اور ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں، سو فیصد ہم کرتے ہیں۔

یاد رہے ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 50 لاکھ ڈالر سے زائد یو اے ای اسمگل کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع کھڑا ہوگیا

ماڈل اس کیس میں 4 ماہ تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہیں اور ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ بعد ازاں طویل کیس چلنے کے بعد 2020 میں انہوں نے منی لانڈرنگ کیس جیت لیا تھا۔


متعلقہ خبریں