عامر ، سلمان اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

بالی ووڈ (bollywood)

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے تین معروف خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ میگا اسٹار شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری

بالی ووڈ  کے تینوں خانز کے کیریئر کو 25 سال سے زائد کا عرصہ کر چکا ہے، وہ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دُنیا میں شہرت رکھتے ہیں، دُنیا بھر میں موجود مداح تینوں خانز کی فلموں کو بہت پسند کرتے ہیں۔

مداح کی کئی سالوں سے یہی خواہش ہے کہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان مشترکہ فلم میں کام کریں، یہ تینوں خانز اگرچہ الگ الگ فلموں میں مختصر کرداروں یا مرکزی کرداروں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن کبھی تینوں نے مشترکہ فلم نہیں کی۔

شاہ رخ خان ہمیشہ بڑے تھے اور ہمیشہ رہیں گے، منیشا کوئرالہ

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان سے ایک ٹی وی شو میں سوال کیا گیا کہ وہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ مشترکہ فلم بنانے رہے ہیں؟ جس پر عامر خان نے کہا کہ میں نے حال ہی میں شاہ رخ ور سلمان خان سے ملاقات کی تھی اور اُن سے کہا تھا کہ ہم تینوں کئی سالوں سے ایک ہی انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں، اگر ہم نے اس دوران ایک ساتھ فلم نہیں بنائی تو یہ ہمارے کروڑوں مداحوں کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔


متعلقہ خبریں