ادائیگیوں میں تاخیر، ایرانی کمپنی نے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیا

ایران

اسلام آباد(شہزار پراچہ) ایران سے گوادر کیلئے 100 میگا واٹ اضافی بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ، ایرانی کمپنی نے 220 کے وی ٹرانسمشن لائن بچھانے کے منصونہ میں ادائیگیوں میں تاخیر پر حکومت پاکستان کو خط لکھ دیا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس حوالے سے ایرانی کمپنی کو 220 کے وی ٹرانسمشن لائن بچھانے بچھانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

جعل سازی میں ملوث افراد کے موبائل نمبرز، آئی ایم ای آئیز اور شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئے

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اور وزیراعظم پاکستان نے 18 مئی 2023 ء کو باضابطہ افتتاح کیا تھا اور گوادر ترنکئی منصوبے کیلئے فنانس ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئےتھے۔  ایرانی کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی کمپنی نے مقررہ مدت سے تین ماہ قبل 13 جولائی 2023 ء کو تعمیراتی کام مکمل کر لیا ہے جبکہ منصوبہ کیلئے ڈیڈ لائن چار اکتوبر 2023 ء مقرر تھی۔

کمپنی کے مطابق این ٹی ڈی سی نے 52 لاکھ 99 ہزار یورو کی ادائیگیاں روک لی ہیں اس طرح تین کروڑ 61 لاکھ روپے الگ سے ہیں جن کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے بار بار تحریری درخواست کرنے کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں۔

جعل سازی میں ملوث افراد کے موبائل نمبرز، آئی ایم ای آئیز اور شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئے

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ اس معاملہ پر متعدد اجلاس بھی ہو چکے ہیں اورادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی کو مالی مشکلات کا سامنا ہے بتایا گیا ہے کہ منصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری نہیں ہو سکی جس میں ایرانی کمپنی کی جانب سے منصوبہ سے متعلق کوئی فالٹ نہیں ہے کمپنی کے پاکستانی حکومت سے دوخواست کی ہے کہ اربوں روپے کی ادائیگی کیلئے فوری اقدامات کرے


متعلقہ خبریں